کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔لاشوں کی شناخت 30 سالہ تانیہ اور 13 سالہ محمد خان کے ناموں سے ہوئیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے بعد پولیس حکام اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے شوہر کے مطابق اہلیہ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، تاہم پولیس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کرے گی۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ مرحومہ کے شوہر کا ہے جسے برآمد کر لیا گیا ہے۔