ٹریفک حادثے میں لیویز اہلکار جاں بحق، 4افراد زخمی 

    ٹریفک حادثے میں لیویز اہلکار جاں بحق، 4افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر کوچ درابن ڈیرہ روڈ پر محمود پردل کے قریب مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثہ میں لیویز پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ4افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق درابن سے ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی مسافر درابن ڈیرہ روڈ پر محمود پردل کے قریب مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیویز پولیس اہلکار بشیر شیرانی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا