بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

      بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اسحاق ولد اللہ دتا کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔