سنانواں، کباڑ گودام میں دھماکہ، دومزدور جاں بحق تحقیقات شروع 

        سنانواں، کباڑ گودام میں دھماکہ، دومزدور جاں بحق تحقیقات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) کوٹ ادو کے نواحی علاقہ قصبہ سناواں دڑہ چوک میں کباڑ خانہ کے گودام میں پراسراردھماکہ ہوا ہے دھماکہ کے نتیجہ میں 2مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں،دڑہ چوک میں مظہر کباڑیہ کیکباڑ (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

کے گودام میں صبح کے وقت مزدور معمول کے مطابق کچرہ کی چھانٹی کررہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکہ کے نتیجہ میں 30 سالہ محمد ارشد نامی مزدور موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ 40 سالہ محمد لطیف نامی مزدور شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پولیس کی بھاری نفری اور ڈی ایس پی سناواں طاہراعجازموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے محمد لطیف کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا، دھماکے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،دھماکے کا سنتے ہی علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی،یہ پراسراردھماکہ کس چیزاور کس نوعیت کا تھا اس حوالے سے بم سکواڈکا عملہ اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں،ڈی ایس پی سرکل سنانواں طاہراعجاز کے مطابق  پہلے ہونے والے حادثات کیبعد انتظامیہ نے چیکنگ کا عمل تیز کردیا تھا،دھماکہ بارودی مواد سے ہوسکتا ہے مذید فرانزک ٹیم بم سکواڈ سول ڈیفینس دیگر ایجنسیاں دھماکے کی کی نوعیت کا تعین کر رہی ہیں،سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے اس معاملے کو چیک کررہے ہیں،کباڑ خانوں پر بارودی مواد کیخلاف کریک ڈان جاری  ہے۔