چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز مسیج، گرفتار ملزمان کی ضمانت  وکلاء ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف متحد رول آف لاء کیلئے ایک بیج پر ہیں، محمد بلال ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز مسیج، گرفتار ملزمان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ پاکستان)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 آمیز مسیج کے معاملے پر گرفتار ملزمان نعمان قریشی اور نواز کی بعداز گرفتاری ضمانت کے بعد کونسل ملزمان رانا محمد بلال ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ہمیشہ سے دہشتگردی کیخلاف متحد رہے ہیں اور سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی سلامتی اور Rule of law کیلئے ایک پیج پر ہیں اور ہمیشہ صف اول میں نظر آئیں گے۔جہاں تک سوال دھمکی آمیز مسیج کا ملزمان سے ہے تو قانون نافذ کرنیوالے تمام ادارے و مقامی پولیس نے ہر طرح سے معاملے کی چھان بین کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمان نہ تو دہشتگرد ہیں اور نہ ہی ملزمان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق واسطہ ہے اور مزید کہا کہ اگر خدا نخواستہ ملزمان کا دہشت گرد عناصر سے کوئی لنک ھوتا تو میں ملکی عہدہ دار چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے شانہ بشانہ کھڑا ھوتا۔