چوک سرور شہید، 30سالہ مزدور کنویں میں دب کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

    چوک سرور شہید، 30سالہ مزدور کنویں میں دب کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر)بور کا کنواں بیٹھ جانے سے 30 سالہ شخص کنویں میں دب کر جان بحق اہل علاقہ نے مسلسل 3 گھنٹے بعد محمد عرفان کو بور کے کنواں سے زندہ نکا(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

ل لیا ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کرتے کرتے اپنی جان کی بازی ہار گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چک نمبر 562 کا محمد عرفان بور کے کنواں میں بور کا پنکھا ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بور کا کنواں بیٹھ جانے کی وجہ سے عرفان کے اوپر گر گیا:نزدیکی افراد نے شور واویلہ کیا تو اہل علاقہ کی کثیر تعداد اکھٹی ہو گء۔  اہل علاقہ نے ویکسینٹر، ٹریکٹر و دیگر اشیا سے کنواں کی کھدائی کی اور محمد عرفان کو زندہ نکال لیا۔ جب محمد عرفان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جا رہا تھا تو راستے میں  جان کی بازی ہار گیا۔ مرحوم محمد عرفان چک نمبر 562 ٹی ڈی اے کا رہائشی اور مشتاق سندھی کا بیٹا تھا۔ متوفی کے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔