ہیلتھ ٹیمیں غائب، خسرہ پھیلاؤ تیز، صورتحال سنگین

     ہیلتھ ٹیمیں غائب، خسرہ پھیلاؤ تیز، صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا,محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے  بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے, چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال  خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 16مریض بچے رپورٹ ہوئے,   تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا  پھیل چکی ہے  تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان  اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدو(بقیہ نمبر68صفحہ6پر)

د ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے  ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 01 ہزار 16مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 45مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 06مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان  میں خسرہ میں مبتلا  مریضوں کے لئے  آئی سو لیشن وارڈ میں  بستروں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی تھی جہاں  اس وقت خسرہ کے  میں مبتلا 12مریض بچے زیر علاج ہیں