ڈیرہ ڈویژن، مویشی منڈیاں فعال، شکایت سیل متحرک

      ڈیرہ ڈویژن، مویشی منڈیاں فعال، شکایت سیل متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عیدالاضحی کے موقع پر بہترین انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں سی ایم سکور کارڈ،کاٹن کراپ مینجمنٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خان ڈویژن میں تمام بس ٹرمینلز اور ویگن اڈوں کے باقاعدگی سے معائنہ کے احکامات جا(بقیہ نمبر70صفحہ6پر)

ری کردئیے ہیں کرایہ پر عملدرآمد کرانے، کرایہ نامہ سٹینڈ اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایاں مقامات پر آویزاں کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈی جی خان ڈویژن میں 22 مویشی منڈیاں اور 25 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے گھر گھر ماحول دوست بیگز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر کے اہم مقامات پر فیلڈ کیمپس قائم ہوں گے۔کنٹرول رومز اور شکایات سیل کو فعال رکھا جائیگا۔میونسپل سروسز کے محکموں میں عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔  عید کے ایام میں سخت سکیورٹی کا فیصلہ کیاگیاہے ڈی جی خان ڈویژن میں 1380 مساجد سمیت  1398 مقامات پر عیدالاضحی کے اجتماعات ہوں گے،