وہاڑی، پولیس ٹیم پر فائرنگ، سرکاری کھوجی جاں بحق، 1ڈاکو ہلاک 

      وہاڑی، پولیس ٹیم پر فائرنگ، سرکاری کھوجی جاں بحق، 1ڈاکو ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی،میلسی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)زیر حراست ملزم کی نشان دہی پر ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی  سرکاری کھوجی شہید بعد ازاں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری تفصیل کے مطابق تھانہ جھال سیال پولیس کی زیر حراست ملزم کے دوران تفتیش نشان دہی پر سول کپڑوں میں ملبوس پولیس کی ایک ٹیم نے چک نمبر 198 ڈبلیوبی میں بدنا(بقیہ نمبر92صفحہ6پر)

م زمانہ ڈکیت صفدر کھرل کے ڈاکو بیٹے شاہد کھرل اور ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تو ڈاکوں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس ٹیم میں شامل سرکاری کھوجی اسماعیل پہوڑ سکنہ 64 کے بی شہید ہوگیا تو اطلاع ملنے پر تھانہ صدر اور چوکی پل48 کی پولیس بھی مدد کو پہنچ گئی مبینہ طور پر چک نمبر 200 ای بی میں واقع ایک دربار کے نزدیکی باغ میں چھپے ڈاکوں سے پولیس مقابلہ جاری ہے پولیس ترجمان کے مطابق ایک ڈاکو شاہد پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوچکا ہے تین ساتھیوں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے