محکمہ سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، برٹش کونسل اشتراک سے سکول”کنکیٹ پروگرام“ کے تحت تقریب تقسیم اعزازت ایوارڈ

      محکمہ سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، برٹش کونسل اشتراک سے سکول”کنکیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور برکونسل کے اشتراک سے 'سکولز کنیکٹ پروگرام'(بقیہ نمبر88صفحہ6پر)

 کے تحت تقریب تقسیم اعزازات ہوئی ہے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کمیونٹی لیڈرشپ کا نظام وضع کرنے اور جدید تکنیکی مہارتوں و متبادل تعلیمی ماڈیولز سے ہم آہنگ تدریسی معیار اپنانے پر 65 سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور برٹش کونسل کے اشتراک سے 'سکولز کنیکٹ پروگرام' کے تحت جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو کمیونٹی لیڈرشپ اور سرگرمیوں کی بنیاد پر سیکھنے کے عمل کا نظام وضع کرنے، متبادل تعلیمی ماڈیولز سے ہم آہنگ تدریسی معیار اپنانے اور ٹیچنگ کے شعبے میں جدید تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لانے پر ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر تھے۔ جب کہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، برٹش کونسل کے حکام اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے برٹش کونسل کی معاونت سے 'سکولز کنیکٹ پروگرام' کے تحت پانچ لیڈرشپ سٹینڈرڈز اور ماڈیولز پر جنوبی پنجاب کے 600 سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو تربیت فراہم کی تھی، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا