میپکو ٹیمیں سرگرم، بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف آپریشن، تنصیبات برآمد

    میپکو ٹیمیں سرگرم، بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف آپریشن، تنصیبات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گارڈن ٹان سب ڈویژن کی ٹیم نے3 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پیراں غائب (بقیہ نمبر86صفحہ6پر)

سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 بجلی چور پکڑے گئے۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ کر کے اور ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ رحیم یار خان کی چوک بہادر پور اور سیٹلائٹ ٹان سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے11 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ صادق آباد کی رحیم آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پکڑی۔ خانقاہ شریف سب ڈویژن بہاولپور کے مختلف علاقوں میں 4 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔بجلی تنصیبات اتار کر قبضہ میں لے لیں، مقدمات درج کروادئیے گئے۔ میپکو شادن لنڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔ میپکو بوسن روڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد زرعی ٹیوب ویل کنکشنز منقطع کر دئیے۔ میپکو ہارون آباد ڈویژن کی ٹیم نے لاکھوں روپے واجبات ادا نہ کرنے پر 8زرعی صارفین کے کنکشنز منقطع کر دئیے۔نادہندہ کاشتکاروں کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔