ملتان، چوروں کا گھر پر دھاوا، 80لاکھ سمیٹ کر فرار

      ملتان، چوروں کا گھر پر دھاوا، 80لاکھ سمیٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)چوری کی مختلف واقعات میں نامعلوم چور لاکھوں کی نقدی سمیت کار اور ملبوسات لے اڑے پولیس نے اطلاعات پر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس کو ریواڑی محلہ رشیدآباد سے عبدالوحید نے اطلاع دی کہ گھر میں اکیلا سویا ہواتھا صبح نیند سے بیدار ہواتو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا گھر سے80لاکھ روپے نا(بقیہ نمبر94صفحہ6پر)

موجود پائے گئے جسے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے دریں اثناقطب پور پولیس کو محلہ نظام آباد سے صابر حسین نے اطلاع دی کہ گھر کو تالا لگاکر باہر گیا ہواتھا جب واپس آیا تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے سامان پڑتال کرنے پر 10لاکھ روپے مسروقہ پایاگیا،شاہ رکن عالم پولیس کو انصر حسین نے بتایا کہ اپنی کار نمبری LED-08-4226گھر بیک سائیڈ سبزی منڈی کھڑی کرکے اندر چلاگیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو کار موجود نہ تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے جبکہ صدر جلالپور پولیس کو موضع جہان پور سے محمد جمشید نے بتایا کہ گھر کے صحن میں سویا ہواتھا نامعلوم چور کمرے کی عقبی طرف سے نقب لگاکر گھر سے 8لاکھ روپے سمیت قیمتی ملبوسات چوری کرکے لے گئے،پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی۔