وہاڑی، مقدمہ قتل، مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

     وہاڑی، مقدمہ قتل، مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج اختر حسین نے تھانہ لڈن کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا مقدمہ نمبر 719/22 میں نامزد ملزم احمد یار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا جبکہ دوسرے ملزم سجاد حسین کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم احمد حنیف نے دیگر  ساتھیوں سجاد، شہباز، اجمل  اور مظہر کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر رائفل سے فائرنگ کرکے عمران کو قتل کردیا تھا جس پر عمران کے والد محمد امین کی مدعیت(بقیہ نمبر95صفحہ6پر)

 میں تھانہ لڈن میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سماعت کے دوران ملزم احمد کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔