بچوں سے بھٹوں، ورکشاپوں  ہوٹلوں پر کام اور زبردستی بھیک منگوانے جیسے کاموں کی حوصلہ شکنی انتہائی ضروری، ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر

      بچوں سے بھٹوں، ورکشاپوں  ہوٹلوں پر کام اور زبردستی بھیک منگوانے جیسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید(بقیہ نمبر84صفحہ6پر)

اللہ کھوکھر نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، سماجی انصاف کے فروغ سے بچوں کی مشقت کے چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے ورکشاپوں، ہوٹلوں اور کارخانوں پر کام کرنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ 'صبح نو اسکول پراجیکٹ' کا منصوبہ شروع کیا جہاں صبح سات سے دس بجے تک بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ بچوں سے بھٹوں، ورکشاپوں، ہوٹلوں پر کام اور زبردستی بھیک منگوانے جیسے کاموں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے موثر اقدامات کے باعث آٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی، محنت کش بچوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد کو تعلیم دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ معاشرے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور عوام میں اس حوالے سے آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔