ضلع کچہری ملتان، پیشی پر آئے فریقین میں لڑائی، مار کٹائی، تین زخمی

      ضلع کچہری ملتان، پیشی پر آئے فریقین میں لڑائی، مار کٹائی، تین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  ضلع کچہری ملتان میں مقدمہ قتل کی(بقیہ نمبر83صفحہ6پر)

 پیشی پر آئے ہوئے فریقین میں  لڑائی مار کٹائی کے دوران تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔لڑائی کے دوران اینٹوں، پتھروں اور چاقو، بلیڈز کا آزادنہ استعمال کیا گیامتحارب گروپوں میں جھگڑے سے بچنے کیلئے دیگر سائلان نے بھاگ کر جان بچائی۔دونوں گروپ کے مسلح افراد ایک دوسرے کے حامیوں کا پیچھا کرتے رہے لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس موقع پر نہ پہنچی ہنگامی کال کے باوجود پولیس متحارب گروپوں کو پکڑنے نہ پہنچی۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا کہ جب مدعی اور ملزم پارٹی کے حامی ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جملہ بازی سے نوبت مسلح جھڑپ تک جا پہنچی۔دریں اثنا وکلا برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کچہری میں سیکورٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہے