فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ہوٹلوں  ملک شاپس، سنیکس یونٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے عائد، وارننگ

      فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ہوٹلوں  ملک شاپس، سنیکس یونٹس کی چیکنگ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ(بقیہ نمبر81صفحہ6پر)

 جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لودھی کالونی، بوسن روڈ پر 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ناقص اجزا کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح  ابدالی روڈ پر ہسپتال کینٹین کو مضر صحت مشروبات فروخت کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ وہاڑی روڈ پر خوراک کی تیاری میں کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر بیکری کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مزید کبیر والا میں ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، پاڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 12 ہزار جبکہ خانیوال میں 2 فوڈ پوائنٹس کو جعلی لیبلنگ کرنے، غیر معیاری ڈرنکس فروخت کرنے، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ مزید برآں بورے والا میں پاپڑوں کی تیاری میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے، سٹوریج ایریا میں ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی پر سنیکس یونٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاہ ازیں سرگانہ پل میلسی میں بیکری کو ایکسپائرڈ خوراک فروخت کرنے، پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا