ٹیکس اورتوانائی کے حوالے سے پالیسی نافذ کرنا ہو گی، محمد اورنگزیب

    ٹیکس اورتوانائی کے حوالے سے پالیسی نافذ کرنا ہو گی، محمد اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ٹیکس یا توانائی کے حوالے سے پالیسی نافذ نہیں کرپا رہے، ہمیں اسے نافذالعمل کرنا ہے۔ منگل کواقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنی ہیں، اس کی گورننس کو ٹھیک کرنا ہے، اخباروں نے اسٹریٹیجک ایس او ایز کی بات کی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس یا توانائی کے حوالے سے جو پالیسی ہے ہم اس کو نافذ نہیں کرپا رہے، ہمیں اسے نافذالعمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کوئی مقدس گائے نہیں ہے اور ہر کسی کو معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہیفلاحی کاموں اور خیرات سے اسکول، یونیورسٹی، ہسپتال تو چل سکتے ہیں ملک نہیں چل سکتے، ملک ٹیکس سے ہی چلے گا

 وزیر خزانہ 

مزید :

صفحہ اول -