کراچی میں بکروں سے بھرا چھوٹا ٹرک چھین لیا گیا

کراچی میں بکروں سے بھرا چھوٹا ٹرک چھین لیا گیا
کراچی میں بکروں سے بھرا چھوٹا ٹرک چھین لیا گیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہرقائد میں جانور بھی محفوظ نہ رہ سکے ،  کامران چورنگی کے قریب گلستان جوہر تھانے کی حدود میں بکروں سے بھرا چھوٹا ٹرک چھین کر ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان ٹرک لے کر فرار ہوگئے، شہزور ٹرک میں 30 سے زائد بکرے موجود تھے، ملزمان  ڈرائیور سے موبائل اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے، بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستانِ جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔