پنجاب میں رسک اسسمنٹ میں تعاون کیلیے پی ڈی ایم اے اور جرمنی کی تنظیم میں ایم او یو پر دستخط

پنجاب میں رسک اسسمنٹ میں تعاون کیلیے پی ڈی ایم اے اور جرمنی کی تنظیم میں ایم ...
 پنجاب میں رسک اسسمنٹ میں تعاون کیلیے پی ڈی ایم اے اور جرمنی کی تنظیم میں ایم او یو پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ڈی ایم اے اور جرمنی کی تنظیم ویلٹ ہنگر ہائف کے درمیان ایم او یو سائن  کیا گیا ، معاہدے کی تقریب پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں ہوئی۔نجی تنظم کے نمائندوں اور پی ڈی ایم اے کے درمیان باہمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا،نجی تنظیم کے نمائندوں نے پی ڈی ایم اے کے کام کرنے کے انداز کو سراہا۔ایم او یو کے تحت  ویلٹ ہنگر ہائف پی ڈی ایم اے پنجاب کو لوکل سطح تک رسک اسسمنٹ میں تعاون فراہم کرے گی۔پی ڈی ایم اے پلاننگ کوآرڈینیشن اور آپریشنل معاملات میں سماجی تنظیم کو معاونت فراہم کرے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایم او یو کا مقصد پنجاب میں ڈیزاسٹر رسک رڈکشن اور موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون ہے۔قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹی کی بنیادی و غذائی ضروریات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق  کیا گیا ۔ ایم او یو کے مطابق ڈیزاسٹر رسک انڈکشن میں بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی میں ویلٹ ہنگر ہائف پی ڈی ایم اے پنجاب سے تعاون کرےگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایم او یو سائن کرنے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ اور ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب سماجی تنظیم کو تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کر ے گا ۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔شہریوں کو بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اےنے ویلٹ ہنگر تنظیم کا تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

تقریب میں وفد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات میں عوام کوریلیف دے رہا ہے، بھوک بھی قدرتی آفت ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر پنجاب میں بھوک کے خاتمے کےلئے کام کریں۔

تقریب میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم عامر رضا ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ظہیر لیاقت اور ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی اور نجی تنظیم کے عہدیداران نے  شرکت کی ۔