حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے،آئندہ مالی سال بھی گروتھ ریٹ نیچے جائے گا۔

اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری ہوئی ہے،حکومت نے کئی اعدادوشمار مصنوعی طور پر بڑھائے ہیں،گندم کی فصل تباہ ہوگئی لوگ بیچ نہیں پا رہے،زراعت سے متعلق حکومتی دعوے  بھی غلط ہیں،بمپر کراپ حکومت اور کسانوں کو فائدہ نہیں دے رہی،اب چاول کا بھی بحران آئےگا،افراط زر میں کمی نہیں آئی مزید بڑھی ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی مگر عوام کوفائدہ نہیں مل رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طور پر 275 پر رکھا ہوا ہے،اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونگی،حکومت نے امپورٹس کو محدود رکھا ہے جس سے بجلی کا بحران ہے،لوڈشیڈنگ بجلی چوری کیوجہ سے نہیں بجلی پیدا نہ کرنے کیوجہ سے ہورہی ہے،حکومت وقت کی فرعون ہے آسمان سے باتیں کررہی ہے،پنجاب ہتک عزت قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں،پنجاب ہتک عزت قانون آزادی صحافت کےلئے زہر قاتل ہے۔

مزید :

بجٹ -قومی -