والدہ سے ملنے والی خوبصورتی نے اہم کردار ادا کیا: لیلیٰ واسطی

والدہ سے ملنے والی خوبصورتی نے اہم کردار ادا کیا: لیلیٰ واسطی
والدہ سے ملنے والی خوبصورتی نے اہم کردار ادا کیا: لیلیٰ واسطی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ انہیں خوبصورتی ان کی والدہ سے ملی ہے اور اس کا شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں کافی اہم کردار ہے۔
لیلیٰ واسطی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’کیا آپ کو شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع خوبصورتی کی وجہ سے ملا؟‘انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی مجھے اپنی والدہ سے وراثت میں ملی تو یہ میری نظر میں کوئی کامیابی نہیں ہے مگر شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے میں اہم کردار ضرور ادا کرسکتی ہے لیکن مجھے تو ویسے بھی موقع مل سکتا تھا کیونکہ میرے والدین کا تعلق شوبز سے تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکارہ بننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی شاید اس لئے کہ میرے والدین اداکار تھے اور میں اداکارہ بننے کو ایک معمولی بات سمجھتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے نصرت ٹھاکر کی وجہ سے پہلی بار شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ڈرامے میں ’انار کلی‘ کا کردار کروں اور میرے والدین نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ان کی یہ پیشکش قبول کرلی تھی۔

مزید :

تفریح -