بھلوال میں3 سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے پر نوٹس ، کمشنر سرگودھاسے رپورٹ طلب

Jun 12, 2024 | 05:54 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران3سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے متاثرہ سینٹی ورکر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے کمشنر سرگودھاسے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران سینٹی ورکرز کو سیفٹی گیئر فراہم کرنے متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے۔سینٹی ورکرزکے لیے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا یا جائے۔سینٹی ورکرز کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو سمجھیں۔

مزیدخبریں