بجٹ 2024-25:سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافےکی تجویز

Jun 12, 2024 | 07:25 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بجٹ 2024-25 میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافےکی تجویزسامنے آئی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ اس وقت سیمنٹ پر دو 2 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔ تجویز ہے کہ اس کو بڑھا کر3 روپے فی کلو کر دیا جائے۔

مزیدخبریں