بجٹ میں تانبے ، کوئلے ،کاغذ اور پلاسٹک کے سکریپ پر سیلز ٹیکس ودہولڈنگ لگانے کی تجویز

Jun 12, 2024 | 07:41 PM

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں تانبے ، کوئلے ،کاغذ اور پلاسٹک کے سکریپ پر سیلز ٹیکس ودہولڈنگ لگانے کی تجویزسامنے آئی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ اس وقت تانبے ، کوئلے ، کاغذ اور پلاسٹک کے سکریپ سے متعلق سیکٹرز غیر منظم ہیں اور قومی خزانے میں ان کی شراکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان سیکٹرز میں ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تجویز ہے کہ سیلز ٹیکس ود ہولڈنگ رجیم نافذ کی جائے۔

مزیدخبریں