وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز 

وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز 
وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے مشکل  معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر  وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں  متوازن بجٹ پیش کیا گیا ،پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے ،ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے ،بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی،انشااللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائینگے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔

مزید :

قومی -