ٹی 20 ورلڈ کپ ، امریکہ کو شکست دیکر بھارت سپر ایٹ میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ ، امریکہ کو شکست دیکر بھارت سپر ایٹ میں پہنچ گیا
ٹی 20 ورلڈ کپ ، امریکہ کو شکست دیکر بھارت سپر ایٹ میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پچیسویں میچ میں بھارت نے امریکہ کو7 وکٹوں سےشکست دے دی اور سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

بھارت کی ٹیم نے111 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے،کپتان روہت شرما 3 جبکہ رشبھ پنت18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سوریاکماریادیو50اور شیوم دبے29رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر امریکہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، امریکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ گروپ اے کے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔امریکہ کی جانب سے شایان جہانگیر نے اور سٹیون ٹیلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے شایان صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے آندریس 2 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

امریکہ کے کپتان ایرون جونز بھی آج خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔نتیش کمار 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  اگر امریکہ بھارت کو شکست دیتا تو   اس صورت میں پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جاتا۔