محسن نقوی کےقومی ٹیم کی سرجری سے متعلق بیان پر حارث رؤف کیا کہتے ہیں؟ جانیے

محسن نقوی کےقومی ٹیم کی سرجری سے متعلق بیان پر حارث رؤف کیا کہتے ہیں؟ جانیے
محسن نقوی کےقومی ٹیم کی سرجری سے متعلق بیان پر حارث رؤف کیا کہتے ہیں؟ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم متحد ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھارت سے شکست کے بعد سرجری کی بات کا لڑکوں کو  معلوم نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت میچ کے بعد قومی ٹیم کی سرجری کرنے کی بات کی، تاہم لگتا ہے قومی ٹیم اس گفتگو اور بیان سے لاعلم ہے۔

نیویارک میں ٹیسٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میڈیا زون میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی، افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے۔حارث رؤف نے کہا کہ امریکا کی پچز ڈبل پیس ہیں، یہاں معاملات بلے بازوں کے لیے قدرے مشکل ہیں۔ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور مثبت کھیل پر توجہ مرکوز ہے۔