'ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، نسیم شاہ نے بڑا اعتراف کرلیا

'ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، نسیم شاہ نے بڑا اعتراف کرلیا
'ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، نسیم شاہ نے بڑا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ  ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں ۔

البتہ ورلڈ کپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے نسیم شاہ نے کہا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں ، ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا، ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہورہی کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں ، میچ ہو اور ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -