پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب اور علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پہلی بار بجٹ کے دوران آئینی خلاف ورزی ہوئی ہے، میں نے اس ایوان میں 4 بجٹ پیش کئے ہیں، آرٹیکل 73 کے ساتھ وزیر خزانہ کی دستاویزات، پنک بکس، اکنامک سروے وہاں پڑھنا پڑتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کا والیم اور خسارہ مینشن ہوتا ہے جو بجٹ میں نہیں تھا، ایک جعلی بجٹ آپ کے سامنے پیش ہوا ہے، پنجاب کے کسانوں کی گندم سڑ رہی ہے، محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی ایل سی کھول کر اپنا پیسہ بنایا۔عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی ٹیکس ریٹرن جمع ہی نہیں کرواتا تھا ہم نے پاکستان میں 80 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے جو تیل آئے گا چاول سمگل ہو کر وہاں جائے گا، پیپلزپارٹی نے ان کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے، کسی کسان کے ساتھ بیٹھیں گے تو وہ آپ کے سر میں جوتے مارے گا، یہ کہتے ہیں صنعت کی پیداوار بڑھی ہے، بجلی پچھلے ہفتے ساڑھے تین روپے مہنگی ہوئی۔

مزید :

قومی -