امریکہ انکیوبیشن سینٹرز کو مضبوط بنا کر پاکستانی تاجروں کی مدد کرتا ہے،امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز

امریکہ انکیوبیشن سینٹرز کو مضبوط بنا کر پاکستانی تاجروں کی مدد کرتا ...
امریکہ انکیوبیشن سینٹرز کو مضبوط بنا کر پاکستانی تاجروں کی مدد کرتا ہے،امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے پنجاب بھر کے 15 بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے نمائندوں کو امریکی امداد سے چلنے والی تربیت میں شرکت پر مبارکباد دی جو پاکستانی تاجروں کے لیے دستیاب تعلیمی وسائل کو مضبوط بنا رہی ہے۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) میں تعبیر پروجیکٹ کے شرکاء کے ساتھ اپنی ملاقات میں قونصل جنرل ہاکنز نے پاکستان میں پائیدار، جامع، نجی شعبے کی زیر قیادت اقتصادی ترقی کے لیے امریکہ کی حمایت پر زور دیا۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز  کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد جدت طرازی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک محرک قوت ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ صوبہ پنجاب میں تعبیر پراجیکٹ میں تقریباً 5لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، تاکہ پنجاب بھر کے مقامی کاروباری افراداور کمیونٹیز کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔

کاروباری انکیوبیشن سینٹرز کے معیار کو بڑھانے کے لیے 18 ماہ کا تعبیر پروجیکٹ امریکی حکومت اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (LUMS) کے درمیان مشترکہ شراکت داری ہے۔منصوبے کے اگلے مرحلے کے طور پر، پنجاب کے کاروباری انکیوبیشن سینٹرز سے 15 افراد کو انٹرپرینیورشپ سے متعلق مزید تربیت اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کے لیے امریکہ جانے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

تعبیر پروجیکٹ ان بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے جس میں امریکہ پاکستانی تاجروں کی مدد کرتا ہے۔امریکی تعاون کی ایک اور مثال اکیڈمی فار ویمن انٹرپرینیورز پروگرام ہے، جس نے ملک بھر میں پاکستانی خواتین کاروباریوں کی حمایت کی ہے۔

مزید :

بزنس -