پھر راجہ تو راج کرتے رہیں گے ۔ ۔۔

پھر راجہ تو راج کرتے رہیں گے ۔ ۔۔
پھر راجہ تو راج کرتے رہیں گے ۔ ۔۔

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کا کام ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 60 دن کے اندر انتخابات ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سفارشات کی منظوری کا اختیار صدر کے پاس ہے اور معاملہ صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے، انتخابات کیلئے بی اے کی ڈگری ضروری نہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق ہونی چاہئے، جب تک نیا وزیراعظم نہیں آتا تب تک راجہ پرویز اشرف وزیراعظم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کا جلد خاتمہ ضروری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -