الیکشن اب رُکنے والے نہیں:پارلیمنٹرینز

الیکشن اب رُکنے والے نہیں:پارلیمنٹرینز
الیکشن اب رُکنے والے نہیں:پارلیمنٹرینز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اراکین پارلیمینٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات کا ماحول بن چکا ہے، اب کوئی سازش انتخابات کو نہیں روک سکتی۔ پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جنہوں نے انتخابات کے خلاف سازشیں کرنی تھیں وہ اپنی بھرپور سازشیں کر چکے ہیں لیکن اب مومینٹم بن گیا ہے اور انشاءاللہ انتخابات بروقت ہو ں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ انہیں انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں انتخابات ہونے پر کوئی شک نہیں تاہم کتنے پرامن اور صاف شفاف ہوں گے یہ حکومتی اداروں پر منحصر ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ پرامن اور صاف شفاف انتخابات کیلئے ملک میں ماحول سازگار نہیں۔

مزید :

اسلام آباد -