یونیسف کی پاکستان میں فیلڈ افسران کو انسداد پولیو کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یونیسف نے پاکستان میں اپنے فیلڈ افسروں کو انسداد پولیو کے لیے کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی تاہم کراچی کے علاقے گڈاپ، بلوچستان کے ضلع پشین،جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کام بدستور معطل رہے گا۔ یونیسف کے حکام کے مطابق پاکستان بھر میں یونیسف کے 1600 سے زیادہ افسران انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کام کررہے ہیں، دسمبر2012 ءمیں پولیو عملے پر حملوں کے بعد کام بند کردیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اس وقت بھی پاکستان میں پولیو اہل کاروں کی جان کو خطرات لاحق ہیں تاہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سیکیورٹی پلان کے بعد فیلڈ ورکروں نے کام شروع کردیا ہے۔