کراچی میں لانڈھی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 25مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لانڈھی گلشن بونیر ٹارگٹڈآپریشن کے دوران رینجرز نے 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ گلشن بونیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اِس دوران داخلی راستے بند کردیئے گئے جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی جاری رہی ۔ نجی چینل کے رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے جبکہ ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔