بڑی مہنگی پڑے گی یہ جدائی ۔ ۔ ۔ وزیراعظم نے کابینہ کا الوداعی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

بڑی مہنگی پڑے گی یہ جدائی ۔ ۔ ۔ وزیراعظم نے کابینہ کا الوداعی اجلاس بدھ کو طلب ...
بڑی مہنگی پڑے گی یہ جدائی ۔ ۔ ۔ وزیراعظم نے کابینہ کا الوداعی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کابینہ کا الوداعی اجلاس بدھ کوطلب کر لیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کو سانحہ بادامی باغ سمیت سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ الو داعی اجلاس میں وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔نجی چینل کے مطابق وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے تعاون بڑھانے کے معاہدوں سمیت 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی ۔ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ سے الوداعی خطاب میں وزیراعظم اپنے اور گیلانی دورسمیت حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پربھی روشنی ڈالیں گے۔

مزید :

قومی -