عوامی حکومت کی ہیٹ ٹرک ۔ ۔ ۔ہائیکورٹ نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ وزیراعظم نے صرف اپنے داموں کو ہی ترقی دی ، موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک کرلی ۔24جون 2012ءکو اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے افسر کو پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے مطابق گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کا حکم دیاتھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ پی ڈبلیو ڈی کے سپریٹنڈنٹ انجینئر کو ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔