خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکہ ، سات افرادزخمی

خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکہ ، سات ...
خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکہ ، سات افرادزخمی

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ پولیس حکام کے مطابق وزیراطلاعات پشاور میں ہیں تاہم پبی میں جائے دھماکہ کے قریب تعمیراتی کام جاری تھااوردھماکے سے مزدورزخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق میاں افتخار حسین نے آج پبی میں جلسے سے خطاب کرناہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خیز مواد زمین میں نصب کیاگیاتھا۔

مزید :

نوشہرہ -