گلوکار عاطف اسلم 28سال ”پرانے“ ہوگئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پاپ گلوکار عاطف اسلم آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منارہے ہیں ۔ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 ءمیں کیا اور پہلے ہی البم ”جل پری “کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ان کی منفرد آواز پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں پسند کی جاتی ہے۔ عاطف نے پاکستانی فلم بول میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔