اذلان شاہ ہاکی ٹارنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کی” جنگ “آج ہوگی

اذلان شاہ ہاکی ٹارنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کی” جنگ “آج ہوگی
اذلان شاہ ہاکی ٹارنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کی” جنگ “آج ہوگی

  

ایپوہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا،ایونٹ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کا روایتی حریف کو شکست دینالازم ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں ،پاکستان نے ایک جیتا ہے اور ایک میں شکست کھائی ہے جبکہ بھارت دونوں میچ ہار چکا ہے۔ پاکستان اذلان شاہ کپ تین مرتبہ جیت چکا ہے جبکہ بھارت پانچ مرتبہ یہ کپ حاصل کر چکا ہے۔ گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرا دیا تھا۔

مزید :

کھیل -