یوسی76میں ناقص صفائی، ورداتیں معمول، مکینوں کا جینا دشوار

یوسی76میں ناقص صفائی، ورداتیں معمول، مکینوں کا جینا دشوار
یوسی76میں ناقص صفائی، ورداتیں معمول، مکینوں کا جینا دشوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رانا جاوید /الیکشن سیل) ناقص صفائی اور سیوریج ،گیس، بجلی غائب، بلوں کی بھرمار، پانی کا کم آنا، بجلی کے میٹروں کی اندازے سے ریڈنگ، چوریاں، ڈکیتیاں معمول 5برسوں میں بھی UC-76برنی روڈ گڑھی شاہو کے لوگوں کی قسمت نہ سنور سکی حاجی محمد یونس نے کہا کہ بجلی بہت کم آتی ہے اور اوپر سے بل بہت زیادہ آ جاتے ہیں گیس بھی ہفتے میں دو دن آتی ہے اور بل 4000 آ جاتا ہے۔ ہمارے گرد و نواح میں سی این جی 3 پمپس ہیں جو گھروں میں گیس نہ آنے کی بڑی وجہ ہیں انتظامیہ کو جائزہ لینا چاہئے تھا کہ ایک کلومیٹر کے اندر 3سی این جی پمپس کی ضرورت ہی کیا تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹر ریڈر اندازے سے گھر بیٹھے ریڈنگ کرتے ہیں اور 5ماہ بعد آ کر اصل ریڈنگ لے جاتے ہیں اور ساری کسر نکال دیتے ہیں ایک دم اتنا بل ادا کرنا ہم غریب لوگوں کے لئے وبال جان بن جاتا ہے احمد خان اور زبیر نے بتایا کہ سیوریج ناقص ہے آئے روز گٹر بند ہو جاتے ہیں صفائی والے بالکل بھی نہیں آتے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں اور بیماریا ں عام ہیں مگر انتظامیہ نے کبھی بھی توجہ نہیں دی سیوریج کے حوالے سے ہم واسا کے دفتر بھی گئے ہیں لیکن کوئی بہتری نہیں آئی ایم پی اے اور ایم این اے الیکشن کے دنوں میں آتے ہیں اور بہت سارے چھوٹے وعدے کرتے ہیں کہ ہم مسائل کو ختم کر دیں گے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد کبھی کسی نے ہمارا جنازہ تک نہیں پڑھا، رشید احمد اور ذوالفقار نے بتایا کہ چوریوں، ڈکیتیوں کی وارداتیں عام ہیں لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے اور پھر واپڈا والوں کی اندازے سے ریڈنگ طاہر علی نے کہا کہ ہم لوگ آئندہ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے اور سیاسی لیڈر کس منہ سے ووٹ مانگنے آئیں گے اپنی کارکردگی بھی تو دیکھیں پانچ برسوں میں ہمارے ساتھ جو کیا آئندہ بھی وہی کریں گے محمد خلیل نے بتایا کہ ایک تو بجلی نہیںآتی اور اوپر سے بل بہت زیادہ ہم لوگ روٹی پوری کریں یا بل ادا کریں جبکہ زیادہ بل اندازے کی ریڈنگ کی وجہ سے آتے ہیں اتنے یونٹ نہیں ہوتے جتنے بل آ جاتے ہیں۔