حلقہ بندیاں کرنے سے قبل مردم شماری کرائی جائے،شہریوں کی رائے

حلقہ بندیاں کرنے سے قبل مردم شماری کرائی جائے،شہریوں کی رائے
حلقہ بندیاں کرنے سے قبل مردم شماری کرائی جائے،شہریوں کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہونی چاہئیں مردم شماری سے ہی صحیح حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں حلقہ بندیاں آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں زمین پر لائن کھینچنے سے نہیں، حالات کے پیش نظر حلقہ بندیاں کرنے میں حرج نہیں روزنامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شہریوں نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا عبدالغفور اور شاہ جہان نے کہا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیال نہیں ہونی چاہیں کیونکہ صحیح حلقہ بندیاں مردم شماری سے ہی کی جا سکتی ہیں مردم شماری سے افراد گنے جائیں گے اور افراد کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہوں گی۔ سب سے پہلے تو حکومت کو مردم شماری کرانی چاہئے تاکہ آبادی کی شرح معلوم کی جا سکے اس کے بعد حلقہ بندیاں کی جائیں کیونکہ پاکستان میں آبادی کا تناسب ایک جیسا نہیں ہے کچھ علاقے بہت زیادہ گنجان آباد ہیں تو کہیں آبادی بہت کم ہے۔ شکیل ، احمد علی ، وسیم نے کہا کہ جب تک مردم شماری نہیں ہو گی۔ حلقہ بندیاں کیسے ممکن ہیں۔ اجمل شاہد علی نے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں مردم شماری نہ کرانا غفلت ہے حلقہ بندیاں کرنے سے اخراجات بھی بڑھیں گے اور قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد بھی بڑھانا پڑے گی تو یہ ایک پورا پراسس ہے جس کو مکمل کئے بغیر حلقہ بندیاں کیسے ممکن ہیں تو قیر احمد نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کرانے میں حرج نہیں ہے جب سپریم کورٹ سے حلقہ بندیاں کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے تو کیا اس کو نہیں پتا تھا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں اس لئے کراچی جیسے شہروں اور نوزائیدہ اضلاع میں حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔