این آراوعمل درآمد کیس، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹنے سے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

این آراوعمل درآمد کیس، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹنے سے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ...

جسٹس ناصرالملک نے سماعت سے معذرت کرلی

این آراوعمل درآمد کیس، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹنے سے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی مصالحتی آرڈیننس ( این آر او) عمل درآمد کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹنے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ، بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے کہاکہ عدلت سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم نہیں دے سکتی ۔بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ وہ اِس قانونی نقطے پر پشاور ہائیکورٹ کے جج کے طورپر فیصلہ دے چکے ہیں اور اُنہوں نے مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ عدالت نے کہاکہ جسٹس ناصرالملک کا بنچ میں بیٹھنا مناسب نہیں ، اہم قانونی معاملات پر پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ آڑے آگیاہے ۔جسٹس ناصرالملک کی بنچ سے علیحدگی کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی اور اب ججوں کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے نیا بنچ تشکیل دیاجائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -