جعلی ڈگری ہولڈر اراکین پارلیمنٹ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جعلی ڈگری ہولڈر اراکین پارلیمنٹ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے سپریم کورٹ ...
جعلی ڈگری ہولڈر اراکین پارلیمنٹ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں جعلی ڈگری والے موجودہ اراکین اسمبلی کوحصہ لینے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار ڈاکٹر مبشر حسن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جعلی ڈگری کا جرم ثابت ہونے پر متعدد اراکان اسمبلی نااہل ہوچکے ہیں، اب وہ دوبارہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں حالانکہ آرٹیکل 62اور63 کے تحت یہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔عدالت سے استدعاہے کہ جعلی ڈگری والے ارکین اسمبلی پر تاحیات انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -