قرآن مجید کے نسخوں کی تلاشی پر گوانتانوموبے جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال

قرآن مجید کے نسخوں کی تلاشی پر گوانتانوموبے جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال
قرآن مجید کے نسخوں کی تلاشی پر گوانتانوموبے جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال

  

ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن مجید کے نسخوں کی تلاشی لینے پر نائن الیون واقعے کے مبینہ مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت گوانتا نامو بے جیل کے قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ہڑتالی قیدیوں کا کہنا ہے کہ جیل حکام ان کے مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں، قرآن پاک کے نسخوں کی تلاشی لینے پر مشترکہ طور پر بھوک ہڑتال کی۔ہڑتال کرنے والوں میں نائن الیون واقعے کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں۔قیدیوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -