بھارت کا پہلے کروز میزائل ”نربھے“کا تجربہ ناکام

بھارت کا پہلے کروز میزائل ”نربھے“کا تجربہ ناکام
بھارت کا پہلے کروز میزائل ”نربھے“کا تجربہ ناکام

  

اڑیسہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کاپہلے کروز میزائل ”نربھے “کا تجربہ ناکام ہوگیاہے اور میزائل اپنے ہدف سے پہلے ہی گرکر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کروز میزائل ایک ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جس کی تیاری 2007ءسے جاری تھی ۔ میزائل اپنے مقررہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آدھے راستے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت تجربے کے وقت علاقے کے 253خاندانوں کو دو کلومیٹر دور بھیج دیا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -