ممبرپنجاب اسمبلی فرح دیباکیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل ، فیصل محفوظ

ممبرپنجاب اسمبلی فرح دیباکیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل ، فیصل محفوظ
ممبرپنجاب اسمبلی فرح دیباکیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل ، فیصل محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے فرح دیبا کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے فرح دیباکیخلاف جعلی ڈگری کے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار شاہدہ پروین کی جانب سے بتایاگیا فرح دیبا کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جس کی تصدیق پنجاب یونیورسٹی کرچکی ہے ، آرٹیکل 62 اور63کے تحت فرح دیبانااہل ہوچکی ہیں ۔فرح دیبا کی جانب سے بتایا گیا کہ الزامات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں ۔دوران سماعت پنجاب یونیوسٹی کے وکیل شہزاد شوکت نے تحریری ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ فرح دیبا کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

لاہور -