پرویز مشرف نے الیکشن کمیشن سے ”توپ “اور ڈاکٹر قدیر نے ”میزائل“ مانگ لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ اور تحریک تحفظ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے عقاب ، گھوڑے یا توپ کا نشان مانگاہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ٹی ٹی پی نے میزائل کا انتخابی نشان مانگاہے ۔