وزارت پٹرولیم کو تفصیلی فیصلے کے اجراءتک سی این جی سرچارج وصولی کی اجازت

وزارت پٹرولیم کو تفصیلی فیصلے کے اجراءتک سی این جی سرچارج وصولی کی اجازت
وزارت پٹرولیم کو تفصیلی فیصلے کے اجراءتک سی این جی سرچارج وصولی کی اجازت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے سی این جی پر عائد سرچارج کالعدم قراردینے سے متعلق تفصیلی فیصلے کے اجراءتک وزارت پٹرولیم کو سرچارج وصولی کی اجازت دیدی۔سی این جی پر عائد سرچارج کالعدم قرار کیے جانے کے اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے یکم مارچ کے فیصلے کیخلاف وزارت پٹرولیم کی نظرثانی درخواست کی سماعت جسٹس ریاض اور جسٹس انوارالحسن پر مشتمل بنچ نے کی ۔عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کو تفصیلی فیصلہ جاری ہونے تک سرچارج کی وصولی کی اجازت دیدی ۔

مزید :

بزنس -