شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن خود کو کمزور نہ سمجھے :چیف جسٹس

شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن خود کو کمزور نہ سمجھے :چیف جسٹس
شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن خود کو کمزور نہ سمجھے :چیف جسٹس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نئے کاغذات نامزدگی فارم کے تنازعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خود کو کمزور نہ سمجھے،صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری۔سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے انتخابی اصلاحات کے فیصلے پر جامع عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے کہا صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وفاق الیکشن کمیشن سے تعاون کیوں نہیں کر رہا، کیا فیصلے پر عملدرآمد کے لئے وزارت قانون کے پاس جائیں؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا صوبائی الیکشن کمیشن اتنے کمزور ہیں کہ آرٹیکل دو سو اٹھارہ پر عمل نہیں کرا سکتے، الیکشن کمیشن خود کو کمزور نہ سمجھے، فیصلہ عوامی ملکیت ہے ہمیں آئین کا تحفظ کرنا ہے جس کے بعد کیس کی سماعت کو کل تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -