وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ذمہ داری پور ی نہیں کی:چیف جسٹس

وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ذمہ داری پور ی نہیں کی:چیف جسٹس
 وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ذمہ داری پور ی نہیں کی:چیف جسٹس

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کی تعداد بڑھانا بہت ضروری ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے موجودہ حکومت نے بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایسانہیں کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار عدلیہ ہمارے آئینی ڈھانچے کی اساس ہے، ایک آزاد او ر مستعد عدلیہ ہی معاشرتی عدل اور مستحسن طرز حکمرانی کویقینی بنا سکتی ہے،نیشنل جوڈیشل پالیسی سے مقدمات نمٹانے میں بہتری آئی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 37ڈی کے مطابق ریاست یعنی وفاق اور صوبائی حکومتوں نے اپنی ذمہ داری پور ی نہیں کی، ججز کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے،عدلیہ نے اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے بلا تخصیص ان حالات کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کامیاب ہوا تودیگر صوبوں میں بھی لوئر کورٹس کو دہشتگردی کے مقدمات سننے کا اختیار دیا جائے گا،چاروں صوبوں میں کراچی کی طرز کی انسداد دہشتگردی کی عدالتیں بنانے پر بھی غور کیاجائے گا۔

مزید :

قومی -